الإنشقاق

تفسير سورة الإنشقاق

الترجمة الأردية

اردو

الترجمة الأردية

ترجمة معاني القرآن الكريم للغة الاردية، ترجمها محمد إبراهيم جوناكري، نشرها مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف بالمدينة المنورة، عام الطبعة 1417هـ. ملاحظة: ترجمات بعض الآيات (مشار إليها) تم تصويبها بمعرفة مركز رواد الترجمة، مع إتاحة الاطلاع على الترجمة ال

﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾

جب آسمان پھٹ جائے گا.*

﴿وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ﴾

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا* اور اسی کے ﻻئق وه ہے.**

﴿وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ﴾

اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.*

﴿وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ﴾

اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.*

﴿وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ﴾

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی* اور اسی کے ﻻئق وه ہے.

﴿يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ﴾

اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.*

﴿فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ﴾

تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.

﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾

اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.*

﴿وَيَنْقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا﴾

اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.*

﴿وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ﴾

ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.

﴿فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا﴾

تو وه موت کو بلانے لگے گا.*

﴿وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا﴾

اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.

﴿إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا﴾

یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.*

﴿إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ﴾

اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.*

﴿بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا﴾

کیوں نہیں*، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.**

﴿فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ﴾

مجھے شفق کی قسم*! اور رات کی!

﴿وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ﴾

اور اس کی جمع کرده* چیزوں کی قسم.

﴿وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ﴾

اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.*

﴿لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ﴾

یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.*

﴿فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ﴾

انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.

﴿وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩﴾

اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.*

﴿بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ﴾

بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.*

﴿وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ﴾

اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.*

﴿فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ﴾

انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.

﴿إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ﴾

ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.

الترجمات والتفاسير لهذه السورة: