اطعمہ، کھانے (أَطْعِمَةٌ)

اطعمہ، کھانے (أَطْعِمَةٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


ہر وہ چیز جو عام طور پر کھائی جائےاور وہ بدن کے لیے قوت کا باعث ہو۔

الشرح المختصر :


اطعمہ: اس سے مراد ہر وہ چیز ہے جو عام طور پر کھائی جاتی ہو۔ چاہے غذا کے طور پر ہو جیسے گندم اور پانی، یا سالن کے طور پر جیسے تیل، یا پھلوں کے طور پر جیسے سیب، یا پھر علاج معالجے اور مزے کے طور پر جیسے کلونجی اور نمک۔ کھانوں کی دو اقسام ہیں: ’نان ویج‘ (گوشت) اور’ویج‘۔ پھر حیوانات کی بھی دو قسمیں ہیں: بحری حیوانات اور بری حیوانات۔

التعريف اللغوي المختصر :


اطعمہ: یہ ’طعام‘ کی جمع ہے۔ اور اس سے مراد ’ہر وہ کھائی جانے والی چیز ہے جو بدن کی قوت کا باعث ہو‘۔