المبين
كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...
دوسروں کے لیے رحمت کی دعا کرنا۔
ترَحّم: دوسرے کے لیے اللہ تعالی سے رحمت طلب کرنا۔ رحمت: اللہ تعالی کی جلالت وکبریائی کے شایانِ شان ایک حقیقی ثابت صفت ہے، جس پر رحیم اور رحمن کے صفاتی نام دلالت کرتے ہیں جو بندوں پر انعام واحسان اور عنایتِ باری تعالی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ یہی وہ صفت ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالی اپنی ساری مخلوق پر مہربان ہوتا ہے، جس کے آثار ہر لمحہ اور ہمیشہ نظر آتے ہیں، اسی رحمت کا تقاضہ تھا کہ اس نے بندوں کے پاس اپنے رسولوں کو بھیجا، ان پر کتابیں نازل فرمائیں، جس کے ذریعہ ان کی ہدایت کا سامان مہیا کیا، اسی کے سبب انہیں دار الثواب یعنی جنت میں داخل کیا نیز روزی روٹی دی، ان سے درگزر کیا اور ان پر بخشش کی بارش برسائی۔
رحمت طلب کرنا، رحمت کی دعا کرنا۔ یہ بخشش طلب کرنے کے معنی میں بھی آتاہے۔