توحيد الألوهية
سعید بن جبیر کے بارے میں آتا ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ’’جس نے کسی انسان سے ایک تعویذ کاٹ دیا اسے ایک غلام کو آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے‘‘۔  
عن سعيد بن جبير قال: "من قطع تَمِيمَةً من إنسان كان كَعِدْلِ رقبة".

شرح الحديث :


جس نے کسی انسان سے اس تعویذ کو ہٹایا جسے اس نے دفعِ آفات کے لیے اپنے آپ پر لٹکا رکھا تھا تو اسے اس شخص کے برابر ثواب ملتا ہے جس نے کسی انسان کو غلامی سے آزاد کیا۔ کیونکہ تعویذات لٹکانے کی وجہ سے یہ انسان شیطان کا غلام بن چکا تھا چنانچہ جب اس نے اس سے ان تعویذات کو کاٹ کر ہٹا دیا تو گویا اس نے اس سے شیطان کی غلامی کو دور کر دیا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية