الرءوف
كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...
وہ تین آیتیں جو سورۂ انعام کے آخری ربع (چوتھائی) کى شروعات میں ہیں اور ان کے اندر دس وصیتوں کا تذکرہ ہوا ہے۔
قرآن کریم کى کچھ آیتیں ایسی ہیں جن پر بعض علماء نے ’آیاتِ وصایا عشر‘ کا اطلاق کیا ہے، کیوں کہ ان کے اندر اللہ -رب العالمین- کى طرف سے پورى انسایت کے لیے دس عظیم الشان وصیتوں کا ذکر ہے،اور یہ سورۂ انعام کی (151 تا 153) تین آیتیں ہیں، جن کا تفصیلی بیان سورۂ اسراء میں ہوا ہے۔ مذکورہ وصیتیں یوں ہیں: پہلی - اللہ کے ساتھ کسى کو شریک ٹھہرانے سے روکنا۔ دوسری- والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم۔ تیسری- تنگ دستى کے ڈر سے اولاد کا قتل کرنے کى ممانعت۔ چوتھی- خفیہ اور علانیہ ہر طرح کى فحش کاری سے دور رہنے کا حکم۔ پانچویں- نفسِ معصوم کے ناحق قتل کرنے سے روکنا۔ چھٹی-یتیموں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کا حکم۔ ساتویں- ناپ تول میں کمی نہ کرنے کا حکم۔ آٹھویں- ہر معاملے میں انصاف پسندی۔ نویں- وعدہ وفائی۔ دسویں- راہِ راست پر جمے رہنا۔