الوهاب
كلمة (الوهاب) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) مشتق من الفعل...
وہ مرد جس کے چہرے پہ داڑھی نہ ہو حالانکہ داڑھی آنے کی عمر نکل چکی ہے۔
أَجْرَدُ: یہ صفت ہے جس سے مراد وہ آدمی ہے جو بلوغت کی عمر کو پہنچ چکا ہو لیکن ابھی تک اس کی داڑھی نہ آئی ہو۔ اسے الأَثَطُّ (کم داڑھی والا) بھی کہا جاتا ہے۔
الأجْرَدُ: وہ شخص ہے جس کے بدن پر بال نہ ہوں ۔ یہ لفظ ’جَرَدَ الشَّيءَ، يَجْردُهُ، جَرْداً‘ سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں کہ اس نے اس کے بال اکھاڑ لیے یہاں تک کہ اس کے چمڑے کی رنگت ظاہر ہو گئی۔ ’جَرد‘ کا حقیقی معنی ہے کہ کسی شے کا اوپری حصہ اس طرح سے ظاہر ہونا کہ کوئی چھپانے والی شے اسے چھپا نہ رکھا ہو۔