اِجْحاف، زکوۃ وصول کرنے والے کا زکوۃ دینے والے کو نقصان پہنچانا
(إِجْحافٌ)
من موسوعة المصطلحات الإسلامية
المعنى الاصطلاحي
زکاۃ وصول کرنے والے کا چوپایوں میں سے اوسط جانور لینے کے بجائے عمدہ جانور لے کر زکاۃ ادا کرنے والے کو نقصان پہنچانا۔
التعريف اللغوي المختصر
اِجْحَاف کا لغوی معنی ہے: لے جانا اورکمی کرنا۔ جب کسی چیز کو سیلاب بہا لے جائے اور اسے تباہ وبرباد کردے تو کہا جاتا ہے: ”أَجْحَفَ السَّيْلُ بِالشَّيءِ،إِجْحافاً“ اسی طرح وہ کسی پر ناقابلِ برداشت ذمہ داری کا بوجھ ڈالنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ بعد ازاں اس کا استعمال بطورِ استعارہ ”نقصِ فاحش“ (حد سے زیادہ کمی) میں ہونے لگا۔