البحث

عبارات مقترحة:

القدير

كلمة (القدير) في اللغة صيغة مبالغة من القدرة، أو من التقدير،...

النصير

كلمة (النصير) في اللغة (فعيل) بمعنى (فاعل) أي الناصر، ومعناه العون...

فرقۂ راجعہ
(راجعة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

خوارج کا ایک فرقہ جو صالح بن مسرح سے الگ ہوگیا اور اس سے اظہارِ براءت کیا۔

الشرح المختصر

الراجعة: خوارج کی ایک قسم ہے جو صالح بن مسرح سے پھر گئے اور اس کے بیان کردہ کچھ احکام کی بنا پر اس سے اظہارِ براءت کیا۔ بعض علماء نے ذکر کیا ہے کہ لوگوں کا صالح بن مسرح سے پھر جانے کے اسباب میں سے ایک سبب یہ تھا کہ اس کے ساتھیوں میں سے ایک آدمی نے ان کے ایک دوسرے شخص کے بارے میں کہا کہ یہ اللہ کا دشمن ہے۔ تو صالح نے اس شخص سے اس بات پر توبہ کا مطالبہ نہ کیا۔ اس پر اور اس طرح کی دیگر باتوں پر اس کے ساتھیوں میں اختلاف ہو گیا۔ کچھ لوگوں نے اس سے قطع تعلقی کر لی اور اکثر خوارج نے صالح کی رائے کو درست قرار دیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے مالِ غنیمت میں سے ایک گھوڑے کو اپنے لئے خاص کر لیا تھا۔ اس کے پیروکار جب اس گھوڑے پر سواری کرنا چاہتے تو قرعہ اندازی کرتے اور اس پر بیٹھ کر قتال کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ بازی کرتے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اقوال ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر

یہ ”رجوع“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے: کسی شے کو کسی دوسری شے کی طرف لوٹا دینا اور پھیر دینا۔ کہا جاتا ہے: رَجَعَ الشَّيءَ عن الشَّيءِ، ورَجَعَ إليه یعنی شے کو لوٹا دیا اور پھیر دیا۔ اپنی اصل کے اعتبار سے یہ لفظ لوٹانے اور بار بار دہرانے پر دلالت کرتا ہے۔ ”راجعہ“ سے مراد وہ لوگ ہیں جو صالح بن مسرح سے پھر گئے اور اس کے بیان کردہ کچھ احکام کی بنا پر اس سے اظہارِ براءت کیا تھا۔