صفاتِ ذاتیہ (ذاتی صفات) (صفات ذاتية)

صفاتِ ذاتیہ (ذاتی صفات) (صفات ذاتية)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


وہ صفات جو ازلی و ابدی طور پر اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ قائم و لازم ہیں، اور ان کا مشیت و اختیار سے کوئی تعلق نہیں۔

الشرح المختصر :


ذاتی صفات: ’وہ صفات جو موصوف کے ساتھ قائم و لازم ہیں اور جن کے ساتھ وہ ہمیشہ سے متصف رہا ہے اور ہمیشہ متصف رہے گا‘۔ ان سے متعلق قاعدہ یہ ہے کہ: یہ وہ صفت ہے جو اس سے متصف ذات سے کبھی الگ نہیں ہوتی۔ اس کی دو انواع ہیں: 1۔ معنوی صفات: مثلا حیات، علم، قدرت وغیرہ۔ 2۔ خبری صفات: جیسے دونوں ہاتھ، چہرہ، دونوں آنکھیں وغیرہ۔ انہیں انسانوں کی طرف نسبت کے اعتبار سے ’ابعاض‘ اور ’اجزاء‘ کہا جاتا ہے۔