مٹانا (تصویر کے خدو خال کو مٹانا)
(طمس)
من موسوعة المصطلحات الإسلامية
المعنى الاصطلاحي
تصاویر کی ہیئت کو اس طرح سے تبدیل کر دینا کہ وہ اپنی اس حالت پر باقی نہ رہیں جو اللہ کی تخلیق سے مشابہ ہیں۔
الشرح المختصر
طمْس: تصاویر کی ہیئت کو اس طرح سے تبدیل کر دینا کہ وہ اپنی حالت پر قائم نہ رہیں۔ 'طمس' تصاویر کے اعتبار سے مختلف انداز میں ہوتا ہے۔ جو شے رنگین ہوتی ہے اس کا 'طمس' اس طرح ہوگا کہ اس پر کوئی اور رنگ چڑھا دیا جائے یہاں تک کہ وہ اس کے خدوخال کو زائل کردے، اور جو شے تراشی گئی ہو اس کے اوپر کوئی اور شے تراش دی جائے اور جو مجسمہ ہو اس کا سر توڑ دیا جائے۔ تصویر کے طمس (مٹانے) کا مطلب یہ نھیں ہے کہ تصویر کے گلے میں ایک لکیر کھینچ دی جائے جو طوق نما بن جائے؛ کیونکہ 'طمس' یہ ہے کہ آپ تصویر کے سر کو، یا تو اسے کاٹ کر، یا اسے آلودہ کرکے اور مکمل طور پر اسے چھپاکر، زائل کر دیں۔
التعريف اللغوي المختصر
طمْس: زائل کرنا اور نشان مٹانا۔ کہا جاتا ہے: ”طَمَسَ، يَطْمُسُ (میم پر ضمہ)، ويَطْمِسُ (میم پر کسرہ) طُمُوساً“ یعنی مٹانا اور نشان زائل کرنا۔ یہ کسی شے کی روشنی کے ختم ہوجانے اور دل کے بگاڑ کے معنی میں بھی آتا ہے۔