غیرت (غَيْرَةٌ)

غیرت (غَيْرَةٌ)


التربية والسلوك أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


انسان کا اس بات کو ناپسند کرنا کہ کوئی دوسرا اس کی مرضی کے بغیر اس کے کسی حق میں اس کا شریک بنے۔

الشرح المختصر :


حقوق کے سلسلے میں غیرت کا اظہار انسان کے فطری خصائص میں سے ہے جنہیں اللہ نے انسان میں ودیعت کیا ہے خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔ یہ ایک فطری شعور اور انفعالی کیفیت ہے جس کا اظہار اس وقت ہوتا ہے جب انسان کو احساس ہو کہ کوئی اور شخص اس کی مرضی کے بغیر اس کے کسی حق میں شریک ہورہا ہے۔ اسی میں انسان کا اپنے محبوب سے اظہارِ محبت کرنے میں دوسرے شخص کی شرکت کو ناپسند کرنا بھی شامل ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


غیرت: حمیت اور کسی شے پر غضب کا اظہار۔ غیرت دراصل ”تغیّر“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے بدل جانا، کیونکہ کہ غیرت میں آدمی کے دل کی حالت متغیر ہو جاتی ہے اور وہ برانگیختہ ہو جاتا ہے۔