المنان
المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...
زمین پر سیدھے کھڑے ہونا۔
’قیام‘ نماز کے ارکانِ فعلیہ میں سے ہے۔ نماز میں’قیام‘ کا مطلب ہوتا ہے کمر کے مہروں کو سیدھا رکھتے ہوئے پیچھے یا آگے، دائیں یا بائیں کسی بھی طرف جھکے بغیر پیروں پر کھڑے ہونا۔ مگر عذر کی حالت مستثنیٰ ہے، جیسے کسی مرض کی وجہ سے دیوار سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا۔
قیام: ’ٹھہرنا‘، ’کھڑا ہوجانا‘۔ کہا جاتا ہے: ”قامَ، يَقُومُ، قَوْماً وقِياماً“ یعنی وہ کھڑا ہو گیا اور ٹھہر گیا۔ ’قیام‘ کی ضد ’جلوس‘ (بیٹھنا) ہے۔ ’قیام‘ کا معنی ثبات، محافظت اور اصلاح بھی آتا ہے۔