القاهر
كلمة (القاهر) في اللغة اسم فاعل من القهر، ومعناه الإجبار،...
منسوج کی ایک چوڑی پٹی جو جواہرات سے مزین ہوتی ہے اور جسے عورت اپنے کندھوں اور پہلو کے مابین باندھتی ہے۔
وشاح کپڑوں کی ایک قسم ہے جسے عورتیں جسم کے بالائی حصے میں کندھے اور پہلو کے مابین باندھتی ہیں اور عموما یہ جواہرات اور قیمتی پتھروں سے مزین ہوتا ہے ۔
چوڑا کپڑا جو جواہرات سے مزین ہوتا ہے اور جسے عورت اپنے پہلو اور کندھے کے مابین باندھتی ہے۔ ایک اور قول کی رو سے یہ ایک رنگ برنگ کا چوڑا کپڑا ہوتا ہے جو بغل کے نیچے باندھا جاتا ہے۔ توَشُّحْ کا معنی ہے کپڑا پہن کر اس کے ایک کنارے کو بغل کے نیچے سے گزارنا اور دوسرے کو کندھے پر رکھنا۔ وِشاح کا اطلاق موتی اور جواہرات کی دو لڑیوں میں سے ہر لڑی پر بھی ہوتا ہے جن کے مابین فرق رکھا جاتا ہے۔ توشیح کا معنی ہے وشاح پہننا۔