المؤخر
كلمة (المؤخِّر) في اللغة اسم فاعل من التأخير، وهو نقيض التقديم،...
چیخ چلّا کر یا اس طرح کے کسی اور طریقے سے جانور کو شکار پر اکسانا۔
اِغْراء کا لغوی معنی ہے اکسانا اور ابھارنا۔ اس کا اصل معنی ہے جوڑ دینا اور ساتھ چپکا دینا۔ اسی سے ’الغَرَا‘ ہے یعنی وہ شے جس کے ساتھ ورق کو چپکایا جاتا ہے۔ ’اغراء‘ کا اطلاق کسی شے سے بہت زیادہ لگاؤ، شغف اور تعلق ہونے پر بھی ہوتا ہے، جیسے آپ کہتے ہیں ”أَغْرَى الكَلْبَ بِالصَّيْدِ“ یعنی اس نے کتے کو شکار کی رغبت ڈلائی اور اس سے وابسطہ کردیا تو وہ شکار کا شوقین بن گیا۔ اِغْراء کے یہ معانی بھی آتے ہیں: اشتعال انگیزی اور فساد پیدا کرنا۔