اللہ کی نشانیاں (آيَاتُ اللهِ)

اللہ کی نشانیاں (آيَاتُ اللهِ)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


ہر وہ شے جو اللہ پر دلالت کرتی ہے اور اس کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔

الشرح المختصر :


آیات اللہ سے مراد وہ دلائل و براہین اور علامات ہیں جو اللہ تعالی کی طرف رہنمائی کرتی ہیں اور صرف اور صرف اسی کی عبادت تک پہنچاتی ہیں۔ اللہ کی آیات کی دو قسمیں ہیں: 1۔ کونی آیات: اس سے مراد تمام مخلوقات ہیں جن میں آسمان و زمین، تارے، پہاڑ، درخت اور چوپائے وغیرہ سب شامل ہیں۔ 2۔ شرعی آیات: اس سے مراد وہ وحی ہے جسے رسول لے کر آتے ہیں، جیسے قرآن کریم اور احادیث نبویہ۔