العظيم
كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...
لفظ کا کسی ایسے معنی پر دلالت کرنا جو اس کے مسمى سے خارج ہو اور اس کا لازم ہو۔ (1)
دلالتِ التزام: اس سے مراد لفظ کا کسی ایسی شے پر دلالت کرنا ہے جو اس سے لازم آتی ہو ۔ بایں طور کہ معنی مطابقی کےسمجھنے کے ساتھ ساتھ وہ خارجی لازم معنی بھی سمجھ میں آئے۔ لازم سے مراد وہ شے ہے جس کا شے سے الگ ہونا ممتنع ہو۔ اسے یہ نام اس لئے دیا گیا کہ اس کی شے پر دلالت اسم کے لفظ سے سمجھ میں نہیں آتی بلکہ اس کے لازم سے سمجھ میں آتی ہے ۔اللہ کے اسماء وصفات میں سے دلالات کی اس نوع کی مثال "الخالق" کا لفظ ہے ۔ یہ ایک ایسا اسم ہے جو علم و قدرت جیسی صفات کو لازم ہے کیوں کہ تخلیق کرنے کے لئے علم و قدرت لازمی ہیں۔