البحث

عبارات مقترحة:

الحفي

كلمةُ (الحَفِيِّ) في اللغة هي صفةٌ من الحفاوة، وهي الاهتمامُ...

الباطن

هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...

المتكبر

كلمة (المتكبر) في اللغة اسم فاعل من الفعل (تكبَّرَ يتكبَّرُ) وهو...

غصہ و ناراضگی
(السَّخَطُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

شدید غصہ جس کے ساتھ اس شے کی ناپسندیدگی اور اس پر عدمِ رضا بھی ہو۔

الشرح المختصر

’سُخط‘ (غصہ و ناراضگی) نفس کی ایک ایسی صفت کا نام ہے جو اسے کسی شے پر سخت ناراضگی پر ابھارتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس شے سے نفرت اور کراہت بھی ہوتی ہے۔ یہ ایک قابلِ مذمت صفت ہے جو کہ اللہ اور اس کی تقدیر پر کامل ایمان کے منافی ہے۔ انسان کا ناراض اور غصہ ہونا قولی اعتبار سے بھی ہوتا ہے اور فعلی اعتبار سے بھی، قولی اعتبار سے جیسے مصیبت وتکلیف کے وقت آواز کو بلند کرنا اور زمانے کو گالی دینا وغیرہ۔ اور فعلی اعتبار سے جیسے کپڑوں کو پھاڑنا، یا بال نوچنا وغیرہ۔ تقدیر کے معاملہ میں لوگوں کے تین درجات ہیں: (۱) رضامندی جو کہ سب سے اعلی درجہ ہے۔ (۲) سُخط یعنی غصہ اور ناراضگی جو کہ سب سے نچلا درجہ ہے۔ (۳) رضامندی کے بغیر صبر، یہ تقدیر کا اوسط درجہ کا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

السُّخْطُ: ’غصہ و ناراضگی‘۔ کہا جاتا ہے: ”سَخِطَ فُلانٌ“ یعنی فلاں ناراض یا غصہ ہوگیا۔ ’سُخْط‘ کا حقیقی معنی ہے: ’کسی شے کو ناپسند کرنا‘۔ اس کی ضد ’رضامندی‘ ہے۔