فتوی (الْفَتْوَى)

فتوی (الْفَتْوَى)


أصول الفقه الفقه

المعنى الاصطلاحي :


غیر الزامی طور پر کوئی شرعی حکم بتانا۔

الشرح المختصر :


’فتوی‘ شرعی احکام کو بیان کرنے میں ایک طرح کا اجتہاد ہے۔ غیر الزامی طور پر کسی خاص مسئلہ کا کوئی شرعی حکم بیان کرنا اور شریعت کے کسی پیچیدہ مسئلے کا جواب دینا ’فتوی‘ کہلاتا ہے۔ ’فتوی‘ تحریری، قولی اور اشارے وکنایے سے بھی دیا جاسکتا ہے۔ ’اِفتاء‘ اعتقادی مسائل، عبادات، معاملات، عقوبات اور نکاح وغیرہ جیسے شرعی ابواب پر مبنی عملی مسائل پر مشتمل ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


مشکل احکام کی وضاحت۔ ’فَتْوی‘ تفسیر وتعبیر کے معنی میں آتا ہے۔ ’فَتْوی‘ اصل میں ’فُتُوَّہ‘ بمعنی ’قوّت‘ سے ماخوذ ہے۔