الأذان والإقامة
ابو شعثاء رضی اللہ عنہ بيان کرتے ہيں کہ ہم مسجد میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دی، تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور مسجد سے جانے لگا۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی نگاہ سے اس کا پیچھا کرتے رہے یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکل گیا، تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس آدمی نے ابوالقاسم (یعنی نبی) صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔  
عن أبي الشعثاء، قال: كنا قُعُودًا مع أبي هريرة -رضي الله عنه- في المسجد، فأذن المؤذن، فقام رجل من المسجد يمشي، فأَتْبَعَهُ أبو هريرة بَصَرَهُ حتى خرج من المسجد، فقال أبو هريرة: أما هذا فقد عصى أبا القاسم -صلى الله عليه وسلم-.

شرح الحديث :


ابو شعثاء رضی اللہ عنہ بيان کرتے ہيں کہ ہم لوگ مسجد میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دی، تو اذان کے بعد ایک آدمی کھڑا ہوکر چلنے لگا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کی طرف ديکھنے لگے کہ کيا وہ مسجد سے باہر جانے والا ہے يا وہ کيا چاہتا ہے؟ جب انہيں پتہ چل گیا کہ وہ مسجد سے باہر نکل گیا، تو انھوں نے بتلایا کہ اس آدمی نے اپنے اس فعل کے ذریعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية