الحدود
جندب رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ ’’جادو گر کی سزا تلوار سے اسے قتل کر دینا ہے‘‘۔  
عن جندب -رضي الله عنه- مرفوعا: «حَدُّ السَّاحر ضَرْبُهُ بالسَّيْف».

شرح الحديث :


چونکہ جادو اپنے یقینی مفاسد و برے نتائج یعنی قتل ، باطل طریقے سے مال ہتھیانے اور میاں بیوی کے مابین تفریق پیدا کرنےکے اعتبار سے خطرناک ترین معاشرتی بیماریوں میں سے ایک بیماری ہے اس لیے اللہ تعالی نے جادو گر کو قتل کر دینے کا حکم دے کر اس کی مکمل طور پر بیخ کنی کے لیے ایک شافی علاج فراہم کر دیا تاکہ معاشرہ اپنے فضائل و پاکیزگی اور راست روی کے ساتھ صحیح ڈگر پر چل سکے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية