الجميل
كلمة (الجميل) في اللغة صفة على وزن (فعيل) من الجمال وهو الحُسن،...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔"
اس حديث ميں ايک بہت ہی اہم بات بیان کی گئي ہے۔ اور وہ نبی صلی اللہ عليہ وسلم پر درود بھيجنے کی فرضيت (کا بیان) ہے۔ چنانچہ اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم نے اس شخض کےلیے، جو آپ ﷺ کا با عزت نام سنے اور آپ ﷺ پر درود نہ بھيجے، یہ بد دعا کی ہے کہ اس کی ناک خاک آلود ہو۔ یہ اس کی حقارت وتوہین سے کنایہ ہے، کیوں کہ اس نے قدرت رکھنے کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھنے سے گریز کیا ہے۔