هديه صلى الله عليه وسلم في التطهر
حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو (نماز تہجد کے لیے) بیدار ہوتے، تو اپنے منہ کو مسواک سے خوب صاف فرماتے"۔  
عن حذيفة بن اليمان -رضي الله عنهما- قال: «كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَام من اللَّيل يُشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاك».

شرح الحديث :


نبی ﷺ کا صفائی کو پسند اور ناگوار بو کو ناپسند کرنے کا یہ حال تھا کہ آپ ﷺ جب رات کی لمبی نیند، جس سے عموما منہ کی بو تبدیل ہو جانے کا امکان ہوتا ہے، سے بیدار ہوتے، تو اپنے دانتوں کو مسواک کے ساتھ رگڑتے؛ تا کہ اس سے بو جاتی رہے اور نیند پر غلبہ پا لینے کے بعد قیام اللیل کے لیے چاق و چوبند ہو جائیں؛ کیوںکہ مسواک کی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہےکہ یہ چاق و چوبند اور چست کرتی ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية