الآنية
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جب کتا تم میں سے کسی کے برتن سے (کچھ) پی لے، تو اسے سات مرتبہ دھو لو"۔ مسلم کی روایت میں ہے: ‘‘پہلی مرتبہ مٹی سے دھلو‘‘۔ عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کتا برتن میں منہ ڈال دے ، تو اسے سات مرتبہ دھوؤ ، اور آٹھویں دفعہ مٹی سے مانجو‘‘۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال:« إذا شَرِب الكلب في إناء أحَدِكُم فَليَغسِلهُ سبعًا». ولمسلم: « أولاهُنَّ بالتُراب». عن عبد الله بن مغفل -رضي الله عنهما- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال:« إذا وَلَغ الكلب في الإناء فاغسلوه سبعًا وعفَّرُوه الثَّامِنَة بالتُّراب».

شرح الحديث :


چوں کہ کتا ان ناپسندیدہ جانوروں میں سے ہے، جو بہت ساری گندگیوں اور بیماریوں کے حامل ہوتے ہیں، اس کتا جس برتن میں منہ ڈال دے، اسے شارع حکیم نے سات مرتبہ دھونے کا حکم دیا ہے۔ نیز پہلی مرتبہ مٹی سے مانجنے کا حکم دیا ہے؛ تاکہ اس کے بعد پانی کا استعمال ہو اور نجاست و ضرر سے مکمل نظافت حاصل ہوسکے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية