الشافي
كلمة (الشافي) في اللغة اسم فاعل من الشفاء، وهو البرء من السقم،...
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی، اس نے کفر کیا یا شرک کیا۔
اس حدیث میں آپ ﷺ خبر دینے کے انداز میں منع فرما رہے ہیں کہ جس نے اللہ کے سوا مخلوق میں سے کسی کی قسم کھائی، تو اس نے اس چیز کو اللہ کا شریک بنایا اور اللہ کے ساتھ کفر کیا، اس لیے کہ کسی چیز کی قسم کھانا اس کی تعظیم کا تقاضہ کرتا ہے۔ حالاں کہ حقیقت میں عظمت صرف ایک اللہ کی ہے، لہٰذا صرف اس کی ذات یا صفات میں سے کسی صفت کی قسم کھائی جائے۔