ابن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہےکہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہے اور اسی طرح دوزخ بھی“۔
شرح الحديث :
نبی ﷺ نے فرمایا کہ بے شک جنت اور جہنم یہ دونوں انسان کے قریب ہیں اور ان کی مسافت کی دوری اس قدر ہے جتنا کہ اس کے قدم کا اوپری حصہ کی دوری یعنی کہ یقیناً وہ انسان سے بہت زیادہ قریب ہے کیونکہ بسا اوقات وہ انسان اللہ عزّوجلّ کی رضا جوئی کے لیے کوئی ایسی نیکی کرتا ہے جس کے بارے یہ خیال نہیں کر سکتا کہ وہ کتنی بلند مرتبے کی ہے چنانچہ اس کی یہی نیکی اسے نعمتوں والی جنت میں پہنچا دیتی ہے اور بسا اوقات وہ انسان اللہ عزّوجلّ کی ناراضگی والا کوئی ایسا گناہ کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ جہنم میں اتنی اتنی برسوں کی مسافت گہرائی میں جا گرتا ہے اور اسے خبر تک نہیں ہوتی۔
ترجمة هذا الحديث
متوفرة باللغات التالية