توحيد الأسماء والصفات
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’جب اللہ تعالی نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنے ہاں عرش پر موجود کتاب (لوح محفوظ) میں لکھا کہ ’’ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے‘‘۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ ’’ میری رحمت میرے غضب پر غالب آگئی ہے‘‘۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ’’ میری رحمت میرے غضب پر سبقت لے گئی ہے‘‘۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- مرفوعاً: «لما خلق اللهُ الخَلْقَ كتب في كتاب، فهو عنده فوق العرش: إن رحمتي تَغْلِبُ غضبي». وفي رواية: «غَلَبَتْ غضبي» وفي رواية: «سَبَقَتْ غضبي».

شرح الحديث :


جب اللہ عز و جل نے مخلوق کو پیدا فرمایا تو عرش پر موجود اپنے پاس ایک کتاب میں لکھ دیا کہ میری رحمت زیادہ ہے اور میرے غضب کے مقابلے میں مجھ پر غالب ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية