البحث

عبارات مقترحة:

الجواد

كلمة (الجواد) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعال) وهو الكريم...

المنان

المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...

المجيد

كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...

عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) اور وہ اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ نے فرمایا: ’’جب تمہارے بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کا حکم دو اور جب وہ دس سال کے ہوجائیں تو نماز میں غفلت پر انہیں مارو اور ان کے بستر بھی الگ الگ کر دو۔‘‘ ابو ثریہ سبرہ بن معبد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: ’’جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنا سکھاؤ اور جب وہ دس سال کا ہو جائے تو اسے اس (کے نہ پڑھنے) کی وجہ سے مارو۔‘‘ ابو داود کی روایت کردہ حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ’’جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کا حکم دو۔‘‘

شرح الحديث :

اپنی اولاد کو چاہے وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں نماز سکھاؤ اور جب وہ پورے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کا حکم دو اور دس سال کے ہونے پر اگر وہ نہ پڑھیں تو اس پر انہیں مارو اور ان کے بستر الگ الگ کر دو۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية