الأخلاق الذميمة
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا "جنت میں چغل خور نہیں جائے گا"۔  
عن حذيفة -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «لا يدخل الجنة قَتَّات».

شرح الحديث :


اس حدیث مبارک میں نبی کریم ﷺ، چغل خوری -لوگوں کے درمیان بگاڑ پیدا کرنے کے مقصد سے باتیں پھیلانا- کرنے والے کو سخت ترین سزا کی وعید سنا رہے ہیں کہ وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔ یعنی ابتدائی طور پر ایسا شخص جنت میں نہ جائے گا، بلکہ اس سے قبل بقدر گناہ اس کو عذاب کا مزہ چکھایا جائےگا۔ ''قتات'' ہی کو ''نمام'' (چغل خور) کہتے ہیں۔ اس حدیث سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یہ عمل کرنے والا کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوگا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية