عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ إني أعوذ بك من غَلَبَةِ الدَّيْنِ, وغَلَبَةِ العدو, وشَمَاتَةِ الأعداء» ترجمہ: ”اے اللہ! میں قرض کے غلبے، دشمن کے غلبے اور مصیبت میں دشمنوں کی خوشی سے تیری پناہ چاہتا ہوں“۔
شرح الحديث :
نبی ﷺ قرض کے بوجھ اور اس کی ادائیگی کی بے بسی سے اللہ کی پناہ مانگ رہے ہیں اور اس کو سہارا بنا رہے ہیں۔ اسی طرح اس بات سے اللہ کی پناہ طلب کر رہے ہیں کہ آپ پر دشمن فتح و غلبہ حاصل کر لے، اس کا حکم چلنے لگے اور آپ کے بدن، اہل خانہ یا مال میں لاحق ہونے والے مصائب کی وجہ سے دشمنوں کو خوش ہونے کا موقع ملے۔
ترجمة هذا الحديث
متوفرة باللغات التالية