الأخلاق الذميمة
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی ﷺ نے فرمایا: بہت زیادہ لعنت کرنے والے قیامت کے دن گواہی دینے والے نہیں ہوں گے اور نہ ہی شفاعت کرنے والے ہوں گے۔  
عن أبي الدرداء -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «إِنَّ اللَّعَّانِين لا يَكُونُونَ شُفَعَاءَ, وَلا شُهَداءَ يَوْمَ القِيَامةِ».

شرح الحديث :


حدیث میں کثرت کے ساتھ لعن طعن کرنے سے ڈرایا گیا ہے اور یہ کہ ایسے شخص کی اللہ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ دنیا میں ان کی شفاعت قبول نہیں کی جاتی، کیونکہ یہ لوگ غیر عادل ہیں اور گواہی صرف عادل شخص کی قبول کی جاتی ہے، اسی طرح ان کی شفاعت ان کے بھائیوں کے حق میں دخول جنت کے لئے بھی قبول نہیں کی جائے گی اور نہ ہی آخرت میں ان کی گواہی قبول ہوگی۔ نیز سابقہ امتوں پر ان کی گواہی بھی تسلیم نہیں کی جائے گی کہ ان کے رسولوں نے اللہ کے احکام کو کما حقہ پہنچا دیا تھا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية