آئنہ مذہبِ شیعہ( شیعہ مذہب کے اُصول وقواعد اور عقائد واَفکار کا جائزہ ): عصرِ حاضر میں روافض کے اعتراضات کی تردید میں جو کتابیں لکھی گئیں ہیں ان میں ایک اہم کتاب ڈاکٹرناصر بن عبد اللہ بن علی القفاری حفظہ اللہ کی تالیف: ’’أصول مذهب الشيعة الإمامية الاثني عشرية " ہے۔ جو در اصل ایک تحقیقی مقالہ ہے، جسے فاضل مولّف نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے لئے امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض ،سعودی عرب کے شعبہ عقیدہ ومذاہب معاصرہ میں پیش کیا تھا۔ اس کتاب میں فاضل مولّف نے بڑی جانفشانی سے شیعہ عقائد کو مکمل دیانت داری اور انصاف کے ساتھ ،بغیر کسی کمی وزیادتی کے، ان کی معتبر واساسی کتابوں سے نقل کیا ہے اور ان کو کتاب وسنت اور اجماع امّت پر پیش کرکے ان کے نظریات کا بطلان واضح کیا ہے، نیز یہ ثابت کیا ہے کہ یہ افکار ،جن پر ان کے عقائد کی بنیاد ہے ،عقلِ سلیم اور نقلِ صحیح کے مخالف اور تناقضات پر مبنی ہیں۔ کتاب کے ابواب درج ذیل ہیں: پہلا باب: اسلامی مصادر کے متعلق شیعہ کے عقائد ونظریات دوسرا باب: اصول دین کے متعلق شیعہ کا عقیدہ تیسرا باب: شیعہ کے دیگر انفرادی اصول واعتقادات چوتھا باب: معاصر شیعہ اور ان کا اپنے اسلاف کے ساتھ تعلّق پانچواں باب:عالم اسلام پر شیعہ کے اثرات شیعہ مذہب کی حقیقت سے واقفیت حاصل کرنے اور ان کی دسیسہ کاریوں کو بے نقاب کرنے کے لئے اس کتاب کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔