البحث

عبارات مقترحة:

التواب

التوبةُ هي الرجوع عن الذَّنب، و(التَّوَّاب) اسمٌ من أسماء الله...

الباطن

هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...

ہماری زندگی پر عبادتوں کے اثرات

الأردية - اردو

المؤلف عبد المحسن بن حمد العباد البدر ، سیف الرحمن تیمی
القسم كتب وأبحاث
النوع نصي
اللغة الأردية - اردو
المفردات الفضائل
مدينة الرسول کی معروف شخصیت شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ جو علم وعرفان کےسر چشمہ،فقیہ،محدث، عرب دنیا کے ممتاز اور مستند عالم دین ہیں،آپ کی شخصیت ہمہ جہت ہے،ہر فن مولا اور خصوصا فن حدیث کے ماہر ہیں، مختلف فنون میں آپ کی گراں قدر تصنیفات ہیں ، جہاں آپ نے فقہ حدیث پر مختلف کتابیں تحریر فرمائی وہیں آپ نے مصطلح الحدیث کو بھی اپنی تحریر کا موضوع بنایا‘ نحو وصرف ‘ قرآنی متشابہات اور کتبِ حدیث سے استفادے کے طور طریقے پر مشتمل کتابیں تالیف کی ‘ بطور خاص المنتقى من فتح الباری وغیرہ من الکتب کے نام سے آپ نے ایک ایسی کتاب ترتیب دی جس میں آپ نے مختلف فنون سے متعلق فوائد وفرائد کو یکجا کردیا اور انہیں مختلف ابواب کے تحت تقسیم کرکے دلکش اسلوب میں قاری کی دلچسپی کا سامان فراہم کیا- آپ کی تصانیف میں(أثر العبادات في حياة المسلم)بھی ایک مشہور کتاب ہے،یہ کتاب ایک مقالہ سے عبارت ہے جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ عبادتوں کے اثرات انسان کی دنیاوی زندگی پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ کتاب اس لئے بھی اہم ہے کہ مسلم طبقہ عبادتیں تو ضرور انجام دیتا ہے لیکن اس کی اکثریت عبادتوں کے اثرات سے ناواقف ہوتی ہے۔انسان اپنی عبادت کے اثرات کھلی آنکھوں سے روز مرہ کے معمولات میں محسوس کر سکتا ہے ‘ بشرطیکہ عبادتوں کو ان کے شروط وارکان کے ساتھ ادا کرے اور شریعت کی روشنی میں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرے ‘ نیز اس کے اندر للہیت اور اخلاص کا جذبہ بھی موجزن ہو تاکہ عبادتوں کے حقیقی اثرات سے فیض یاب ہو سکے۔ کتاب کے مشتملات کی اہمیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے،تاکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ میرا مشورہ ہے کہ کتاب آپ بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں،ساتھ ہی شیخ مؤلف کے حق میں یہ دعا کریں کہ اللہ انہیں صحت وعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاکرے،نیز مترجم اور ان تمام لوگوں کے لئے بھی دعائے خیر کریں جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں اپنا وقت صرف کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔