البحث

عبارات مقترحة:

الحميد

(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...

المهيمن

كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...

الحق

كلمة (الحَقِّ) في اللغة تعني: الشيءَ الموجود حقيقةً.و(الحَقُّ)...

اُمُّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی نے فرمایا: "مسواک منہ کی پاکیزگی اور رب کی رضا کا موجب ہے"۔

شرح الحديث :

مسواک منہ کو گندگی، بدبو اور ہر نقصان دہ شے سے پاک کرتی ہے۔کسی بھی ایسی شے سے دانت صاف کرنے سے مسواک کی سنت پوری ہوجاتی ہے جو (منہ میں پیدا ہونے والے) تغیر کو زائل کردے۔ مثلاً اگر کسی نے اپنے دانتوں کو برش اور پیسٹ وغیرہ جیسی کسی بھی شے سے صاف کرلیا جس میں گندگی دور کرنے کی صلاحیت ہو تو اس سے سنت پوری ہو جاتی ہے۔ مسواک کرنا اللہ کی رضا کا موجب ہے یعنی مسواک کرنا اللہ کے بندے سے راضی ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب ہے۔ علماء نے مسواک کے بہت سے فوائد ذکر کیے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں: یہ منہ کو پاکیزگی دیتی ہے، مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے، نظر تیز کرتی ہے، بلغم ختم کرتی ہے، اس میں سنت کی موافقت ہوتی ہے، مسواک کرنا فرشتوں کو خوش اور رب کو راضی کرتا ہے، اس سے نیکیوں میں اضافہ ہوتا اور معدہ درست رہتا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية