البحث

عبارات مقترحة:

الطيب

كلمة الطيب في اللغة صيغة مبالغة من الطيب الذي هو عكس الخبث، واسم...

البارئ

(البارئ): اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (البَرْءِ)، وهو...

القيوم

كلمةُ (القَيُّوم) في اللغة صيغةُ مبالغة من القِيام، على وزنِ...

شریح بن ہانی سے روایت ہے کہ میں نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ نبی ﷺ جب اپنے گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: (آپ ﷺ سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔

شرح الحديث :

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرما رہی ہیں کہ نبی ﷺ جب گھر میں داخل ہوتے، تو سب سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے۔ مسواک کرنا تمام اوقات میں مشروع ہے، البتہ اس کی اہمیت ان اوقات میں اور بھی بڑھ جاتی ہے، جن میں مسواک کرنے کی شارع نے ترغیب دی ہے۔ انہی اوقات میں سے ایک وقت گھر میں آنے کا ہے۔ شاید ایسا اس بُو کو دور کرنے کے لیے ہے، جو عموما (لوگوں سے باہمی) میل جول کے نتیجے میں بیش کلامی کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية