البحث

عبارات مقترحة:

المقتدر

كلمة (المقتدر) في اللغة اسم فاعل من الفعل اقْتَدَر ومضارعه...

المهيمن

كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...

الولي

كلمة (الولي) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (وَلِيَ)،...

عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم رسول اللہ کے لیے مسواک اور وضو کا پانی تیار کر کے رکھ دیتے۔ رات کو اللہ تعالی جب چاہتا، آپ کو بیدار کر دیتا اور آپ مسواک اور وضو کرکے نماز پڑھتے۔

شرح الحديث :

عائشہ رضی اللہ عنہا بتا رہی ہیں کہ وہ نبی کی مسواک اور پانی تیار کر کے رکھ دیتیں، جس سے آپ رات کو وضو فرماتے تھے۔ پھر رات کو اللہ تبارک وتعالی آپ کو نیند سے جب چاہتا، بیدار کرتا۔ آپ جب اٹھتے تو منہ کی اس بو کو دور کرنے کے لیے دانتوں پر مسواک کرتے، جو عموما نیند کی وجہ سے پیدا ہوجاتی ہے۔ پھر آپ نماز کے لیے وضو فرماتے اور نماز تہجد ادا کرتے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية