البحث

عبارات مقترحة:

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

القيوم

كلمةُ (القَيُّوم) في اللغة صيغةُ مبالغة من القِيام، على وزنِ...

الودود

كلمة (الودود) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) من الودّ وهو...

عائشہاور ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے مرفوعا روایت ہے کہ (بسا اوقات ایسا ہوتا کہ) فجر ہو جاتی اور رسول اللہ اپنی بیویوں کے ساتھ جماع کرنے کی وجہ سے جنبی ہوتے تھے۔ پھر آپ غسل فرماتے اور روزہ رکھتے۔

شرح الحديث :

عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کر رہی ہیں کہ نبی رات کو جماع فرماتے اور بسا اوقات ایسا ہوتا کہ طلوع فجر ہو جاتی اور آپ ابھی تک جنبی ہی ہوتے اور آپ نے غسل نہ کیا ہوتا۔ آپ اپنا روزہ پورا کرتے اور اسے قضا نہیں کرتے تھے۔ عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے یہ بات مروان بن حکم کو اس وقت بتائی تھی، جب اسے اس مسئلے کے بارے میں پوچھنے کے لیے ان کے پاس بھیجا گیا تھا۔ یہ حکم رمضان اور غیر رمضان ہر قسم کے روزے کا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية