المؤخر
كلمة (المؤخِّر) في اللغة اسم فاعل من التأخير، وهو نقيض التقديم،...
ابو امامہ اياس بن ثعلبہ حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جس نے جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا حق مارا، اس کے لیے اللہ نے جہنم کو واجب اور جنت کو حرام کردیا"۔ ایک شخص نے سوال کیا : اے اللہ کے رسول! چاہے وہ چیز تھوڑی سی ہی کیوں نہ ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "اگر چہ پیلو کے درخت کی ایک چھوٹی سی ٹہنی ہی ہو"۔
رسول اللہ ﷺ بیان فرما رہے ہیں کہ جس نے جھوٹی قسم اٹھا کر کسی مسلمان کا حق مار لیا، اس کے لیے اللہ تعالی نے جہنم واجب کر دی اور جنت حرام کر دی۔ اس پر ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ! اگرچہ یہ چیز بہت تھوڑی ہی کیوں نہ ہو؟ اس پر نبی ﷺ نے فرمایا: اگرچہ یہ چیز پیلو کی ایک ٹہنی ہی کیوں نہ ہو۔