البحث

عبارات مقترحة:

الأكرم

اسمُ (الأكرم) على وزن (أفعل)، مِن الكَرَم، وهو اسمٌ من أسماء الله...

المبين

كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...

الوكيل

كلمة (الوكيل) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (مفعول) أي:...

ابوہریرہ - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ "جب تک بندہ میرا ذکر کرتا رہتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر میں متحرک رہتے ہیں، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔"

شرح الحديث :

حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جو شخص اللہ کا ذکر کرتا ہے اللہ اس کے قریب ہوتا ہے اور تمام امور میں اس کے ساتھ ہوتا ہے اور ان میں اسے توفیق و ہدایت دیتا ہے، اس کی مدد کرتا ہے اور اس کی دعا کو قبول کرتا ہے۔ اس حدیث کے مفہوم کی صحیح بخاری کی ایک حدیث ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے: (أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه إذا ذكرني، فإن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي، وإن ذكرني في ملأ ذكرته في ملأ خير منهم). ترجمہ: میں اپنے بندے کے اس گمان کے مطابق ہوتا ہوں جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے۔ جب وہ اپنے دل میں مجھے یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے نفس میں یاد کرتا ہوں اور اگروہ مجھے کسی گروہ میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے ایسے گروہ میں یاد کرتا ہوں جو اس کے گروہ سے بہتر ہوتا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية