الصمد
كلمة (الصمد) في اللغة صفة من الفعل (صَمَدَ يصمُدُ) والمصدر منها:...
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "بدترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان ایسی شے کے (خواب یا بیداری میں) دیکھنے کا دعوی کرے، جو اس کی آنکھوں نے نہ دیکھی ہو۔"
نبی صلی اللہ علیہ و سلم وضاحت فرما رہے ہیں کہ سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ انسان یہ دعوی کرے کہ اس نے کسی شے کو خواب میں یا حالت بیداری میں دیکھا ہے، جب کہ وہ اپنے اس دعوی میں جھوٹا ہو، کیوںکہ اس نے کوئی شے دیکھی ہی نہیں۔ نیند کی حالت میں دیکھنے سے متعلق جھوٹ حالت بیداری میں دیکھنے سے متعلق جھوٹ سے زیادہ بڑا ہے۔ کیوںکہ انسان خواب میں جو کچھ دیکھتا ہے، وہ دراصل اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ چنانچہ اس حالت میں جھوٹ بولنا درحقیقت اللہ پر جھوٹ باندھنا ہے۔