التواب
التوبةُ هي الرجوع عن الذَّنب، و(التَّوَّاب) اسمٌ من أسماء الله...
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’ مظلوم کی بد دعا سے بچو، یہ آگ کی چنگاریوں کی مانند آسمان کی طرف اٹھتی ہے‘‘ ۔
ظلم سے اجتناب کرو اور مظلوم کی بد دعا سے ڈرو کیونکہ وہ آسمان کی طرف ایسے اٹھتی ہے جیسے آگ کی چنگاریاں اٹھتی ہیں۔ آپ ﷺ نے مظلوم کی بد دعا کو اس کے تیزی سے اوپر اٹھنے کی وجہ سے چنگاریوں کے ساتھ تشبیہ دی یا پھر اس لیے کہ یہ ایک ایسے دل سے نکلی ہوتی ہے جو ظلم و جور کی آگ سے دہک رہا ہوتا ہے اور یہ پردوں کو ایسے چیرتی ہوئی نکلتی ہے کہ گویا چنگاری ہو۔