الحكيم
اسمُ (الحكيم) اسمٌ جليل من أسماء الله الحسنى، وكلمةُ (الحكيم) في...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے سوال کیا: "یا رسول اللہ! ہم سمندری سفر پر جاتے ہیں اور ہمارے ساتھ تھوڑا سا پانی ہوتا ہے۔ اگرہم اس سے وضوء کر لیں تو پیاسے رہ جاتے ہیں۔ کیا ہم سمندر کے پانی سے وضوء کر لیا کریں؟"۔ آپ ﷺ نے فرمایا: "سمندر کا پانی پاک کرنےوالا اور اس کا مردہ حلال ہے"۔
رسول اللہ ﷺ سمندی پانی کے پاک ہونے، اس سے پاکیزگی حاصل کرنے کے جواز اور اس کے مردار جانور کے حلال ہونے کی وضاحت فرما رہے ہیں جیسے مچھلی وغیرہ۔ منحة العلام (1 /28)-توضيح الأحكام۔ (1 /116)