الغفار
كلمة (غفّار) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (غَفَرَ يغْفِرُ)،...
ام شریک رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انھیں چھپکلیوں کے مارنے کا حکم دیا اور آپ نے فرمایا: ''یہ ابراہیم علیہ السلام (کی آگ) پر پھونک مارتی تھی۔''
نبی ﷺ نے چھپکلی کو مارنے کا حکم دیا اور بتایا کہ یہ ابراہیم علیہ السلام کے لئے جلائی گئی آگ پر پھونک مارتی تھی تاکہ اس کے شعلے مزید بھڑکیں۔ اس بات سے اس کی موحدین کے تئیں مکمل دشمنی کی نشاندہی ہوتی ہے۔