الرحيم
كلمة (الرحيم) في اللغة صيغة مبالغة من الرحمة على وزن (فعيل) وهي...
ہر وہ معنوی فائدہ، جو اشیا کے استعمال سے ملے، جیسے مکانوں کی رہائش وغیرہ۔
’منفعت‘ ہر وہ فائدہ جو عینِ شے سے حاصل ہو۔ جیسے چوپایوں کی سواری، کپڑے کا پہننا اور مزدور کا کام۔ البتہ مادی فوائد منفعت کے ضمن میں نہیں آتے، جیسے دودھ، جانور کا بچہ، درخت کا پھل۔ انھیں ’منفعت‘ نہیں بلکہ ’غلہ‘ اور ’فائدہ‘ کہا جاتا ہے۔
’منفعت‘ فائدے کو کہتے ہیں۔ ہر وہ چیز جو کسی شے سے مستفاد ہو، منفعت کہلاتی ہے۔ ’منفعت‘ کی ضد ’مضرت‘ ہے۔ لغت میں ’نفع‘ کے اصل معنی خیر اور ہر اس شے کے ہیں، جس سے مطلوب تک پہنچنے میں مدد ملے۔ منفعت کے معانی میں مصلحت اور ثمرہ بھی آتے ہیں۔