البحث

عبارات مقترحة:

الحفي

كلمةُ (الحَفِيِّ) في اللغة هي صفةٌ من الحفاوة، وهي الاهتمامُ...

السبوح

كلمة (سُبُّوح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فُعُّول) من التسبيح،...

آیاتِ سجدہ، سجدۂ تلاوت والی آیتیں۔
(آيَاتُ السَّجْدَةِ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

یہ قرآنِ مجید کى چند مخصوص آیتیں ہیں جن کو پڑھتے یا سنتے وقت اللہ -تعالى- کے لیے سجدہ کیا جاتا ہے ۔

الشرح المختصر

قرآنِ کریم کى جن آیتوں کو داخلِ نماز یا نماز کے باہر پڑھنے یا سننے کے بعد شارع نے سجدہ کرنے کا حکم دیا ہے انہیں آیاتِ سجدہ کہا جاتا ہے، اور یہ سجدہ واجب یا مستحب ہے۔ ان آیتوں کا ایک نام "عزائم" بھی ہے، اور ان میں موجود سجدوں کو سجدۂ تلاوت کہا جاتا ہے، آیاتِ سجدہ کى تعداد پندرہ ہے، جن میں سے بعض آیتوں میں امر کے صیغہ کے ساتھ اور کچھ آیتوں میں خبر کے صیغہ کے ساتھ سجدہ وارد ہوا ہے، اس سجدہ کى کیفیت ہو بہو نماز والے سجدہ کى سى ہے، چنانچہ جس کو استطاعت ہو وہ پیشانی، ناک، دونوں ہاتھ، دونوں پیر اور دونوں گھٹنوں کو زمین پر رکھے، اور جو معذور ہو اس کے لیے سر کو جھکا لینا ہى کافی ہوگا۔ اس سجدہ میں بھی وہی دعا پڑھی جائےگى جو نماز والے سجدہ میں پڑھی جاتى ہے۔ ان آیتوں کى تفصیل کچھ اس طرح ہے؛ تین آیتیں قسمِ مفصل؛ سورۂ نجم، علق اور انشقاق میں ہیں، اور بارہ بقیہ قرآن کے اندر ہیں؛ جیسے سورۂ اعراف، رعد، نحل، اسراء، مریم، حج (اِس میں دو جگہوں پر)، فرقان، نمل، فصلت، ص، اور سجدہ میں۔ اکثر مصاحف کے اندر ان سجدوں کى نشاندہی کردی گئی ہے۔