قرآنی دُعائیں (أَدْعِيَةُ القُرْآنِ)

قرآنی دُعائیں (أَدْعِيَةُ القُرْآنِ)


علوم القرآن التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


قران کریم میں آنے والی اللہ کی ثناء يا اس سے حصولِ خير اور دفعِ شر کا سوال۔

الشرح المختصر :


قرآنی دعاؤں میں وہ تمام دعائیں اور التجائیں شامل ہیں جو قرآن کریم کی آیتوں میں آئی ہیں۔ انہیں ماثور دعاؤں سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔ قرآنی دعاؤں کی کچھ خصوصیات یہ ہیں: 1۔ دعا میں خطا اور لغزش کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا۔ 2۔ یہ دعائیں اپنے الفاظ اور معانی کے اعتبار سے کامل ترین دعائیں ہیں۔ ان کے الفاظ مختصر جب کہ معانی پر عظمت اور وسیع ہوتے ہیں۔ 3۔ قرآنی دعاؤں میں خالق کے ساتھ ادب ملحوظ رکھا گیا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دعا و درخواست اور عذر خواہی کے انوکھے اسالیب بیان ہوتے ہیں۔ 4۔ قرآنی دعائیں کامیاب تربیتی وسائل بھی ہیں جو امت کو اس بات کی تعلیم دیتے ہیں کہ وہ کیسے اچھے کاموں کی توفیق کو مانگے اور برے کاموں کو چھوڑ دے۔