القابض
كلمة (القابض) في اللغة اسم فاعل من القَبْض، وهو أخذ الشيء، وهو ضد...
ہر وہ چیز جس کا انسان مالک بنے اور جس کی کوئی قیمت بھی ہو۔
ہر اس چیز کو ’مال‘ کہتے ہیں جس کا مالک بنا جا سکے، اور لوگوں کی نظروں میں اس کی قیمت اور وقعت ہو۔ چاہے وہ قیمت مادی ہو جیسے زمین وغیرہ، یا معنوی ہو جیسے اشیاء کے منافع وغیرہ۔ فقہائے کرام نے مال کی مختلف اقسام بیان کی ہیں: اموالِ منقولہ جیسے کوئی سامان اور غیرمنقولہ جیسے کوئی جائداد، اموالِ ظاہرہ جیسے کھیت کھلیان اور چوپایے وغیرہ اور باطنہ جیسے روپیے پیسے اور تجارتی سامان، اور اموالِ خاصہ و عامہ وغرہ۔
(لفظ اموال) ’مال‘ کی جمع ہے، اور ’مال‘ ہر وہ چیز ہے جس کا انسان مالک ہو۔