الفتاح
كلمة (الفتّاح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من الفعل...
اونٹ، گائے، بھیڑ اور بکری كو أنعام کہاجاتا ہے۔
’انعام‘ سے مراد وہ چرنے والے مویشی ہیں جن کے خُف (قدم) ہوں جیسے اونٹ یا کھر ہوں جیسے گائے، بھیڑ اور بکری۔ انہیں نَعَم کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں اپنی مخلوق کے لئے بہت سی نعمتیں رکھی ہیں۔ مثلاً ان کا نشوونما پانا، بچے دینا، دودھ ، اون، گوبر، بال، ان کی سواری کرنا اور اسی طرح کے دیگر منافع۔
انعام: ’نعم‘ کی جمع ہے۔ اس سے مراد اونٹ، گائے، بھیڑ اور بکری ہیں، تاہم اس کا اکثر اطلاق اونٹ پر ہوتا ہے۔ لفظ ’نَعَم‘ کی اصل ’تنعم‘ ہے جس کا معنی ہے ’مستفید ہونا‘ اور ’وسعت ہونا (مال ودولت میں)‘۔