تلاش کے باوجود طہارت کے لیے پانی نہ ملنا۔ (إعواز)

تلاش کے باوجود طہارت کے لیے پانی نہ ملنا۔ (إعواز)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


تلاش کرنے کے باوجود حقیقتاً یا حکماً ایسے پانی کا معدوم ہونا جس سے طہارت حاصل کی جا سکے۔

الشرح المختصر :


تيمم كے جواز کے لیے ان دو شرائط میں سے کسی ایک کا ہونا ضروری ہے: پہلی شرط: کسی شخص کوحقیقتاً ایسا پانی کا یا اس کا کچھ حصہ نہ مل سکے جس سے طہارت حاصل کی جا سکے۔ ایسے شخص پر لازم ہے کہ وہ اپنے گرد و نواح میں پانی تلاش کرے اور ڈھونڈے۔ اگر اسے ضرورت سے کم پانی ملے تو اس پر اس کا استعمال کرنا لازم نہیں ہے۔ دوسری شرط: پانی کے موجود ہونے کے باوجود اسے استعمال نہ کرسکنا۔ حکمی طور پر معدوم ہونے کا یہی مطلب ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


اِعْوَاز کا لغوی معنی ہے ناپید ومحتاج ہونا اور کمی ہونا۔ ایسی شے کی ضرورت ہونا جس پر قدرت نہ ہو۔