المبين
كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...
کمالِ اخلاق، جمال صورت، گناہوں سے دوری اور آلائشوں سے پاکی کے باعث اللہ تعالی کے ہاں باعزت فرشتے۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کی حفاظت کے لیے جو انتظامات کیے، ان میں ایک یہ ہے کہ اُس نے رسولوں تک پیغام رسانی کے لیے باعزت، قوی ترین اور انتہائی پارسا فرشتوں کو اپنا سفیر بنایا، جو عمدہ اخلاق سے آراستہ، سیرت وصورت کے بھلے، اللہ تعالیٰ کی تکریم کرنے والے اور نیکو کار، ذات وصفت اور افعال میں انتہائی پاک باز ہیں۔ ’کِرام‘ کے معنی کے سلسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات سے پرہیز کرتے ہیں کہ انسان کے ساتھ اس وقت رہیں، جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ خلوت میں یا قضائے حاجت میں مشغول ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے وہ مومنوں پر استغفار کرکے ان پر کرم کرتے ہیں۔
’کِرام‘ بر وزنِ فِعال ’کَرَمَ‘ فعل سے مشتق ہے، ’کرَم‘ لُؤْم‘ (ملامت) کی ضد ہے۔ ’کریم‘ ہر اس چیز کا جامع اسم ہے، جس کی تعریف کی جائے۔ ’کریم‘ کا اطلاق اس شخص پر بھی ہوتا ہے، جو اپنے نفس کو اپنے رب کی ادنی مخالفت کی آلائشوں سے بھی بچائے رکھے۔