التواب
التوبةُ هي الرجوع عن الذَّنب، و(التَّوَّاب) اسمٌ من أسماء الله...
اللہ تعالی کے احکام کی بجاآوری کرکے اور اس کے منع کردہ امور سے اجتناب کرکے اس کی رضا مندی کے حصول اور اس سے ضروریات کی تکمیل کے لیے اس سے قریب ہونا۔
اللہ کے پاس قرب ونزدیکی تلاش کرنا اور اس کا تقرب حا صل کرنا ہی وہ مقصد ہے جس کے لیے اللہ نے مخلوق کو پیدا کیا اور انھیں اس کا حکم دیا ہے۔ یہ سعادت کا عنوان اور ولایت کا منشور ہے۔ یہ ایک ایسی صفت ہے جس سے متصف نہ ہونے کی صورت میں انسانی نفوس دنیا و آخرت میں گھاٹے میں رہتے ہیں، جس طرح کہ اگر یہ اس سے متصف ہوں تو پھر حقیقی طور پر نفع پانے والے ہوتے ہیں۔ اور یہ بات تمام شریعتوں میں متفق علیہ ہے۔
زُلفۃ اور زُلفی "زَلَفَ" فعل سے مشتق ایک اسم ہے۔ اس کا معنی ہے: قرب، درجہ، منزلت ومرتبہ۔ یہ قریب کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے، کہا جاتا ہے: ’’زَلَفَ إليه‘‘ یعنی وہ اس کے قریب ہوا۔